Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کے طیاروں اور بورڈنگ پاس پر عربی رسم الخط، سفر یادگار

ہیتھرو اور دبئی جانے والی السعودیہ کی دو پروازوں کو سجایا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت ثقافت اور سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے بدھ کو عربی رسم الخط  کے حوالے سے کئی اقدامات کیے ہیں۔
ریاض اور جدہ شہروں سے لندن کے ہیتھرو اور امارات کے دبئی ایئرپورٹ جانے والی  السعودیہ کی دو پروازوں پر عربی رسم الخط ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ گرین لائنر787 ساخت کے طیارے تھے۔   
 ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس حوالے سے متعدد پروگرام کیے گئے ہیں۔  
سعودی خبر رساں ایجنی ایس پی اے کے مطابق السعودیہ کے پروازوں سے قبل ریاض اور جدہ کے ایئرپورٹس پر عرب خوش نویس الفرسان اور التنفیذیۃ کے ہالوں اور بورڈنگ زون میں مسافروں کے نام بورڈنگ پاس پر عربی رسم الخط میں لکھ کر ان کے سفر کو یادگار بناتے رہے۔
اس موقع پر ریاض اور جدہ کے ایئرپورٹس پر میوزک ٹیمیں خالص عربی دھن بجا کر مسافروں کو لطف اندوز کرتی رہیں۔
مسافروں کو عربی رسم الخط کے تحفے بھی پیش کیے گئے۔ عربی رسم الخط سے آراستہ کلر بکس بھی انہیں دی گئی ہیں۔

مسافروں کو عربی رسم الخط کے تحفے بھی پیش کیے گئے۔(فوٹو ایس پی اے)

اسی دوران دونوں طیاروں کے سکرین پر مسافروں کو عربی رسم الخط سے متعارف کرانے کے لیے وڈیو بھی دکھائی گئی۔ جاھز کمپنی اور اتحاد رسیل کمپنی نے السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو چھ سو یادگاری تحفے پیش کیے جو عربی فن پاروں پر مشتمل تھے۔
سعودی وزارت ثقافت نے 2020 کو عربی رسم الخط کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا جس میں بعد میں 2021 کو بھی شامل کرلیا گیا۔  
اس کا مقصد عربی رسم الخط کو ایک مستقل ہنر کے طور پر متعارف کرانا اور عربی رسم الخط کے کلچر کو فوغ دینا  ہے۔ یہ کام افراد اور اداروں کی سطح پر انجام دیا جارہا ہے۔

شیئر: