Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ نے پروازوں کی سینیٹائزنگ کے لیے معاہدہ کرلیا

السعودیہ سے سفر کرنے والے خود کو وائرس سے محفوط محسوس کریں گے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ نے پروازوں کی سینیٹائزنگ اور مسافروں میں آگہی پیدا کرنے کے لیے ایک سپیشلسٹ کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔
 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سپیشلسٹ کمپنی السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو حفاظتی وسائل اور سینیٹائزر فراہم کرے گی۔ یہ کمپنی سینیٹائزنگ اور صفائی کے کام آنے والی اشیا تیار کرتی ہے۔ 
السعودیہ میں مارکیٹنگ کے ڈپٹی چیئرمین عصام اخونبائی نے بتایا کہ السعودیہ نئے کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے وقت سے ہی مسافروں اور پروازوں کے عملے کی صحت و سلامتی کا خیال رکھ رہی ہے اسی وجہ سے السعودیہ کو دنیا کی دس بہترین فضائی کمپنیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ السعودیہ نے جس کمپنی سے معاہدہ کیا ہے وہ مسافروں کو مخصوص روایتی انداز کے پیکٹوں میں سینیٹائزر فراہم کرے گی۔ کمپنی سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں فن تعمیر کی اہم خصوصیات سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔ 
السعودیہ سے سفر کرنے والے خود کو وائرس سے محفوط محسوس کریں گے۔ 
یاد رہے کہ  ایسے وقت میں جبکہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے ختم ہونے کے منتظر ہیں السعودیہ کے یکے بعد دیگرے ٹویٹ  کر رہی ہے جس سے  ہر ایک کو یہ گمان ہونے لگا ہے کہ پروازوں پر پابندی جلد اٹھنے والی ہے۔
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے چند دن قبل ٹویٹ کیا تھا ’ آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے ‘ اس کے بعد ٹویٹ کیا جس میں لکھا کہ’اپنی اگلی منزل  شیئر کریں‘۔ اب ٹویٹ کیا ہے کہ اپنے آخری بین الاقوامی ٹرپ کی تصاویر شیئر کریں۔
یاد رہے کہ محکمہ شہری ہوابازی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ مارچ 2021 سے سعودی ایئرپورٹ کھول دیے جائیں گے اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندیاں اٹھالی جائیں گی تاہم بعد میں سفری پابندیوں میں 17 مئی 2021 تک توسیع کردی گئی تھی۔

شیئر: