Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں سیلاب سے ہلاکتوں پر سعودی قیادت کا اظہار افسوس

’سعودی عرب ہلاک شدگان کے اعزہ کے غم میں برابر شریک ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’جرمنی میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کا علم ہوا، اس کے باعث متعدد افراد کی ہلاکت، اور زخمی ہونے کے علاوہ لاپتہ ہونے پر انتہائی افسوس ہوا ہے‘۔
’ہم امید رکھتے ہیں کہ زخمی افراد جلد شفایاب ہوں گے جبکہ لاپتہ ہونے والوں کا سراغ لگایا جائے گا تاکہ جلد وہ اپنے پیاروں سے ملیں‘۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے نام روانہ کیا ہے۔
ولی عہد نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’جرمنی میں سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا ہے‘۔
’جو لوگ زخمی ہیں ان کی جلد صحت یابی کی امید ہے جبکہ ہلاک شدگان کے اعزہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔

شیئر: