Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں ہلاکتوں پر سعودی قیادت کا اظہار افسوس

’سعودی قیادت نے انڈین صدر کو مکتوب روانہ کرکے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے انڈیا میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے انڈین صدر رام ناتھ کووند کو مکتوب روانہ کیا ہے۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں انڈیا میں بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والی افسوسناک ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے‘۔
’ہم متوفین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ انڈیا اس مشکل وقت سے جلد سے نکلنے میں کامیاب ہوگا‘۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے انڈین صدر کے نام ارسال کیا گیا ہے۔
ولی عہد نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’انڈیا میں ہلاکتوں پر افسوس ہوا ہے، ہم آپ کے ملک کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
’ہم امید رکھتے ہیں کہ بارش اور سیلاب میں لاپتہ ہونے والے افراد جلد اپنے پیاروں کو واپس آئیں گے‘۔
 
 

شیئر: