Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین مسجد الحرام پہنچ گئے

’زائرین اب اعتمرنا ایپ کے ذریعہ پہلے کی طرح عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کے لیے وقت لے سکتے ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
رواں سال کامیاب اور محفوظ جج کے بعد زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے اتوار کو مسجد الحرام پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق زائرین کورونا وائرس کی عائد احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے مخصوص دروازوں سے داخل ہوں گے۔
 
اس سے قبل حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا تھا کہ حج موسم کے اختتام کے بعد اب عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انتظامیہ نے کہا کہ ’عمرہ زائرین اب اعتمرنا ایپ کے ذریعہ پہلے کی طرح عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کے لیے وقت لے سکتے ہیں‘۔
’انتظامیہ نے حج موسم کے اختتام پر پورے حرم سمیت بیرونی صحنوں کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام مکمل کرلیا ہے۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرم کے جن دروازوں کو حجاج کے لیے کھولا گیا تھا انہیں اب بند کر دیا گیا ہے۔‘
’عمرہ زائرین اب پہلے کی طرح انہی دروازوں سے حرم داخل ہوں جن سے پہلے داخل ہوا کرتے تھے۔‘
’حرم میں مطاف تک جانے کے لیے خصوصی ٹریک بحال کردیئے ہیں جن پر چل کر سماجی فاصلے کی پابندی کے ساتھ طواف کرنا ہوگا۔‘
’اسی طرح طواف کے بعد دو رکعتیں سنت کے لیے خصوصی جگہ مقرر ہے جہاں کی پابندی کرنی لازمی ہے۔‘
’مسجد الحرام میں پانچ وقت کی نمازوں کے لیے بھی خصوصی مصلے بحال کردیئے گئے ہیں۔‘

 

شیئر: