Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں یکم اگست سے مسافروں کے لیے نئی ہدایات کیا ہیں؟

ویکسین لگوانے والے مسافروں کو پی سی آر فیس سے مستثنی ہوں گے(فائل فوٹو اے ایف پی)
کویت کے محکمہ شہری ہوابازی نے فضائی کمپنیوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں سے متعلق نئے اقدامات یکم اگست سے نافذ ہوں گے۔ 
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ ویکسین لگوانے والے کویتی شہری یا مقیم غیرملکی پی سی آر فیس سے مستثنی ہوں گے۔ پی سی آر فیس ’کویت مسافر‘ ایپ کے ذریعے بیس دینار مقرر ہے۔ 
کویتی محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ کویت میں پی سی آر ان مسافروں کا کیا جاتا ہے جو ہاؤس آئسولیشن کی پابندی  نہیں کرنا چاہتے۔ اگر پی سی آر رپورٹ کلیئر آئے تو ایسی صورت میں اسے ہاؤس آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔
محکمہ شہری ہوابازی کی ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والے کسی بھی کویتی شہری کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر: