Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : شہریوں کےلیے سمندری اور بری راستوں سے آمد کا شیڈول جاری

دوپہر 12 سے نصف شب تک شہریوں کو آنے کی اجازت ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
 کویتی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں، ان کے رشتہ داروں  کے لیے بری اور سمندری راستے  کھولنے کے اوقات جاری کردیے-
 روزانہ دوپہر 12 بجے سے رات بارہ بجے تک کویتی شہری، ان کے رشتہ دار اور ان کے ہمراہی بری سرحدی چوکیوں اور بندرگاہوں کے راستے کویت میں داخل ہوسکتے ہیں- 
اخبار  24 کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بری سرحدی چوکیوں اور بندرگاہوں سے صرف کویتی شہری، ان کے اول درجے کے رشتے دار اور ان کے ویکسین یافتہ گھریلو ملازم ہی آسکیں گے- تینوں زمروں میں شامل افراد  کو تمام صحت ضوابط کی پابندی کی تاکید کی گئی ہے- 
یاد رہے کہ  کویتی کابینہ نے فیصلہ جاری کیا تھا کہ کویتی شہری، ان کے اول درجے کے رشتے دار اور ان کے وہ گھریلو ملازم جو کورونا ویکسین کی کم از کم  ایک خوراک لے چکے ہوں اور وہ ویکسین کویت میں منظور شدہ ہو وہ بری اور سمندری راستوں سے کویت آسکتے ہیں- 

شیئر: