Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی 12 ممالک کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع

ان ممالک کے ساتھ پروزیں کورونا کے بڑھنے کیسز پر قابو پانے کے لیے معطل کی گئی تھیں۔ (فوٹو: روئٹرز)
کویت نے 12 ممالک کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔
کویتی خبر رساں ادرے کونا کے مطابق ان ممالک کے ساتھ پروزیں کورونا کے بڑھنے کیسز پر قابو پانے کے لیے معطل کی گئی تھیں۔
کویتی کابینہ نے پیر کو کہا تھا کہ اس نے برطانیہ، سپین، امریکہ، نیدرلینڈ، اٹلی، آسٹریا، فرانس، کرغیزستان، بوسنیا، جرمنی، یونان اور سوئٹزلینڈ کے ساتھ  یکم جولائی سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
کویت کے سول ایوسی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل فار پلاننگ پراجیکٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سعد العطیبی کا کہنا تھا کہ پروازوں کی معطلی اور بحالی کا فیصلہ کویت کی صحت حکام کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی پروزوں کی گنجائش روزانہ تقریباً 35 ہزار مسافروں تک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کویتی باشندوں کو ملک سے باہر سفر کی اجازت اس وقت تک نہیں دی جائیگی جب تک وہ کویت کی منظور کردہ ویکیسن کی دو خوراکیں نہ لگوا لیں۔
کویت نے 16 جون کو اعلان کیا تھا کہ یکم اگست سے کورونا وائرس کی مکمل ویکیسن لگوانے والے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائیگی۔
خیال رہے کویت نے رواں سال فروری میں غیرملکی افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی تاکہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ تاہم حالیہ ہفتوں میں کویت کورونا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کرنا شروع کر دیا ہے۔
 

 

شیئر: