Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی صورتحال: جمعرات کو کئی علاقوں میں بارش جاری رہنے کا امکان

مشرقی اور وسطی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو سعودی عرب میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’جمعرات کو بھی جازان اور عسیر ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
’ تیز ہواؤں کے ساتھ غبار اٹھے گا جس سے حد نظرمحدود ہوجائے گی۔ نجران ریجن کے بعض مقامات کا موسم بھی غیرمستحکم رہے گا۔ باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
بیان میں قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جمعرات کو الشرقیہ، مکہ  مکرمہ اور مدینہ منورہ علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگی‘۔
’ریاض کے بعض مقامات اور حدود شمالیہ سے لے کر نجران تک موسم غبار آلود رہے گا۔ مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’الاحسا میں انتہائی درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔

شیئر: