Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: مسلسل بارش سےبڑی تعداد میں سانپ بلوں سے نکل آئے

اتنے زیادہ سانپوں کو دیکھ کرلوگوں میں خوف پھیل گیا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب مایں جازان ریجن میں بارش کے بعد بڑی تعداد میں سانپ سیلابی پانی کے ساتھ بہتے ہوئے شہری آبادی کے قریب پہنچ گئے۔ اتنے زیادہ سانپوں کو دیکھ کرلوگوں میں خوف پھیل گیا۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ کو موصول ہونے والی وڈیو میں بڑی تعداد میں سانپوں کو رینگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ جاری بارش کی وجہ سے قریبی وادی میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئیجس کے سبب پانی سانپوں کے بلوں میں بھرجانے کے باعث بڑی تعداد میں سانپ پانی کے ساتھ بہتے ہوئے آبادی کے قریب پہنچ گئے۔
سانپوں کا پانی کے ساتھ بہہ کر آنے والا واقعہ جازان ریجن کی مشرقی کمشنری ’العارضہ‘ میں پیش آیا۔ سانپوں کے نکل آنے کی خبرعلاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
علاقے کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بڑی تعداد میں سانپوں کو مارا تاکہ وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔ 
 لوگوں کا کہنا کہ سانپ نکلنے کا واقعہ دوبارہ بھی پیش آسکتا ہے کیونکہ برساتی پانی جب سانپوں کے بلوں میں بھر جاتا ہے وہ وہ باہر نکل آتے ہیں اور پانی کے ساتھ بہتے ہوئے خشک جگہ تک پہنچ جاتے ہیں۔

شیئر: