Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے زیادہ

النعیریہ کے خودکار سٹیشن نے 52 سینٹی گریڈ درجہ حرارت نوٹ کیا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت انتہا کو پہنچ گیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق مشرقی ریجن کے شہروں میں جمعے کی سہ پہر تین بجے درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ کی حد عبور کر گیا جبکہ النعیریہ کے خودکار سٹیشن نے 52 سینٹی گریڈ درجہ حرارت نوٹ کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو بیان میں خبردار کیا تھا کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جمعے کو مدینہ منورہ، ریاض، قصیم اور حدود شمالیہ میں بھی مختلف مقامات پر انتہائی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔  
دوسری جانب باحہ، مکہ مکرمہ اور عسیر کے بالائی علاقوں نیز جیزان، مکہ اور مدینہ کے ساحلی مقامات پر گردو غبار اور تیز ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود رہی ہے۔

شیئر: