Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 2 لاکھ 77 ہزار ٹیسٹ، ایک ہزار 545 نئے کیسز

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 91 ہزار 554 ہوگئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 545 نئے کیسز سامنے آنے ہیں۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 91 ہزار 554 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کےمزید 2 لاکھ 77 ہزار 994 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
 وزارت نے بتایا  کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 971 ہوگئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 480 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 68 ہزار 554 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابدی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 59 ہزار 736 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 70 لاکھ 97 ہزار 354 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ 

شیئر: