Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس سے سفر کریں، ایک دن ایکسپو دبئی مفت دیکھیں

یہ پیشکش یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی(فوٹو ٹوئٹر)
امارات ایئر کا کہنا ہے کہ دبئی آنے والے سمافروں کو ایکسپو 2020 دیکھنے کے لیےایک دن کا مفت ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔ یہ پیشکش یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ 
امارات ٹوڈے کے مطابق دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے ایسے مسافر جو امارات ایئر کے ذریعے ان تاریخوں میں متحدہ عرب امارات آئیں گے انہیں ایک دن کا مفت ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔ 
مفت ٹکٹ کی پیشکش ان ٹرانزٹ مسافروں کےلیے بھی ہو گی جو امارات ایئر کے ذریعے سفر کررہے ہوں گے اور ان کا دبئی میں قیام چھ گھنٹے سے زیادہ کا ہوگا۔ 
ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو کے لیے مفت ٹکٹ کے دن کا انتخاب مسافر کا اختیار ہو گا۔
مسافر یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک کی کوئی بھی تاریخ کو ایکسپو دیکھنے کےلیے مخصوص کرسکتے ہیں۔
ایکسپو میں شرکت کرنے کے لیے مفت ٹکٹ کے حصول کے مرحلے کو مزید آسان بناتے ہوئے امارت ایئر نے ویب سائٹ پرای میل مخصوص کی ہے جس کے ذریعے اعلان کردہ تاریخوں میں امارات ایئر سے سفر کرنے والے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
مفت ٹکٹ کو فروخت کیا جاسکے گا اور نہ اس کا تبادلہ کیا جاسکے گا۔
بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پرواز منسوخ یا تبدیل ہونے کی صورت میں ٹکٹ کارآمد نہیں رہے گا تاہم مسافر نئے ٹکٹ کے لیے کلیم کر سکیں گے۔

شیئر: