Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو متعدد علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوگی- سیلاب کے  بھی خطرات ہیں-
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جازان اور عسیر ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جمعے کو بھی رہے گا جبکہ ہوائیں تیز چلیں گی- ژالہ باری ہوگی اور سیلاب بھی آسکتا ہے-
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ باحہ ریجن کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن کے  بالائی علاقوں تک پھیل سکتا ہے جبکہ مشرقی ریجن میں شدید گرمی پڑے گی-
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت دمام اور الاحسا میں ہوگا اور سب سے کم درجہ حرارت  16 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: