Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں آج سے 5 دن تک بارش کا امکان

مکہ مکرمہ ریجن اور اس کی چار کمشنریوں میں بارش کا موسم رہے گا- (فوٹو ایس پی اے)
موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جمعرات کی طرح جمعے کو بھی جاری رہے گا جبکہ 6 اگست جمعے سے دس اگست منگل تک بارش ہونے کا قوی امکان ہے-
اخبار 24 کے مطابق مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے- ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے- گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہونے کا خطرہ ہے- ہوا کی فی گھنٹہ رفتار 55 کلو میٹرسے زیادہ تر ہوسکتی ہے-
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ  خراب موسم جمعہ سے منگل تک جاری رہے گا- کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی اور کہیں موسلا دھار- عسیر ریجن کے ابھا، خمیس مشیط، محایل، المجاردۃ، رجال المع، بارق، تنومہ، النماص، بالقرن، ظہران الجنوب، الحرجہ، سراۃ عبیدۃ، بیشہ اور البرک شہروں میں سیلاب کے خطرات ہیں-
قومی مرکز نے بتایا کہ جازان اور اس کی گیارہ کمشنریوں، باحہ اس کی چھ کمشنریوں، مکہ مکرمہ ریجن اور اس کی چار کمشنریوں میں بارش کا موسم رہے گا-
قومی مرکز نے بتایا کہ جمعے سے منگل تک مکہ مکرمہ، نجران اور مدینہ منورہ میں بوندا باندی سے لے کر درمیانے درجے کی بارش تک کے امکانات ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: