Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 221 نئے مریض

اب تک پانچ لاکھ 225 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر 30 اگست کو بھی کورونا کے 300 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
پیر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 221 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 386 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 7 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 539 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 3 ہزار 174 رہ گئی ہے، جن میں سے 927 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 66 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 36 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن 21، قصیم ریجن میں 19، جازان ریجن میں 20، عسیر ریجن میں 15، مدینہ ریجن میں 15، نجران ریجن میں 9، حائل ریجن میں 8، تبوک ریجن میں 5، الجوف ریجن میں3، الحدود الشمالیہ میں 3 اور الباحہ ریجن میں ایک مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 225 ہزار 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 32 ہزار 512 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: