Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب ہونے والے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے سکتے ہیں؟

وزارت صحت نے دونو ں خوراکیں لینے سے متعلق سوال کا جواب دیا ہے( فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے دونوں خوراکیں لے سکتے ہیں۔ پہلی خوراک وائرس لگنے کے دس روز بعد حاصل کی جائے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت صحت نے وائرس سے متاثر ہونے پر ویکسین کی دونو ں خوراکیں لینے سے متعلق سوال کا جواب دیا ہے۔
وزارت صحت کا کنہا ہے کہ ’ یہ مشورہ میڈیکل ریسرچ سکالرز کی رپورٹ کے تناظر میں ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے سے وائرس کی نئی خطرناک شکلوں سے بھی تحفظ حاصل ہوجاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کہ اگر کوئی شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد شفایاب ہوجائے تو ایسی صورت میں اسے صرف ایک خوراک لینا ہوتی، دوسری خوراک کی ضرورت نہیں۔
 وزارت صحت سے پوچھا گیا تھا کہ ’اگر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد کوئی شخص وائرس کا شکار ہوجائے تو کیا ایسی صورت میں اسے ویکسین کی دوسری خوراک لینا ہوگی۔

شیئر: