Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی دو خوراکیں نہ لینے والے طلبہ کو حاضری سے استثنی

’مہلت کے عرصے کے دوران ویکسین کی دو خوراکیں نہ لینے والے طلبہ کو غیر حاضر نہیں سمجھا جائے گا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ جن طلبہ نے ویکسین کی دو خوراکیں نہیں لیں انہیں غیر حاضر شمار کرنے سے پہلے دو ہفتوں کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ایسے تمام طلبہ جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک لی ہے، انہیں دوسری خوراک کے لیے مہلت دی جارہی ہے‘۔
’یہ مہلت دو ہفتوں پر مشتمل ہوگی جس کے دوران انہیں سکول میں حاضری سے مستثنی تصور کیا جائے گا‘۔
’اس عرصے کے دوران ایسے طلبہ کو غیر حاضر نہیں سمجھا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’یہ سہولت ان کے طلبہ کے لیے خاص ہے جن کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہے‘۔
’نیز انہوں نے پہلی خوراک لے رکھی ہے جبکہ دوسری خوراک کے انتظار میں ہیں‘۔
 

شیئر: