Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مصدقہ کیسز میں 85 فیصد تک کمی اچھی علامت: وزارت صحت

ویکسینوں کی خوراکوں میں ردوبدل سے کوئی خطرہ نہیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ پہلی خوراک کسی ایک ویکسین اور دوسری خوراک کسی اور ویکسین کی لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔  
سبق ویب کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ویکسینوں کی خوراکوں میں ردوبدل سے کوئی خطرہ نہیں۔ تبدیلی سے ویکسین کی تاثیر میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ۰ بعض طبی جائزوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسینوں کی خوراک تبدیل کرنے سے قوت مدافعت زیادہ مضبوط ہوجاتی ہے۔ 
 وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو پریس کانفرنس میں پھر کہا کہ تمام لوگ ویکسین کی دوسری خوراک جلد از جلد حاصل کرلیں۔ یہ مدافعتی نظام بہتر بنانے میں بھی معاون ہے اور کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے بچاؤ کے لیے بھی ضروری ہے۔
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ مملکت میں نازک اور مصدقہ کیسز کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے، کیسز میں 85 فیصد تک کمی اچھی علامت ہے۔
 

شیئر: