Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولادیمیر پوتن کی حامی حکمران جماعت کو پارلیمانی انتخابات میں برتری

سنٹرل الیکیشن کمیشن نے کہا نو فیصد ووٹو کی گنتی کے بعد یونائیٹڈ رشیا 38.57 فیصد ووٹوں سے جیت رہی ہے (فوٹو روئٹرز)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی حامی حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا پارٹی کو ابتدائی نتائج اور ایگزٹ پول کے مطابق روس کے پارلیمانی انتخابات میں برتری حاصل ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پورے ملک میں صرف نو فیصد ووٹوں کی گنتی ہونے پر سنٹرل الیکشن کمیشن نے کہا کہ یونائیٹڈ رشیا پارٹی 38.57 فیصد ووٹوں سے جیت رہی ہے ۔
’انسومار‘ کی جانب سے کروائے گئے اور روس کی نیوز ایجنسی آر آئی اے پر شائع ایگزٹ پول کی پیش گوئی کے مطابق یہ جماعت 45 فیصد ووٹوں سے الیکشن جیت رہی ہے۔
2016 میں یہ جماعت 54 فیصد ووٹوں سے جیتی تھی۔ اس کے بعد اس جماعت کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق کیمونسٹ پارٹی 25.17 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ نیشنلسٹ ایل ڈی پی آر نو فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ولادیمیر پوتن حکومت کے ناقد الیکسی ناوالین نے لوگوں سے اپیل کی تھی وہ ان کی ’ٹیکٹیکل ووٹنگ سٹریٹیجی‘ کو اپنائیں جس کے ذریعے مختلف علاقوں میں ان امیدواروں کی حمایت کریں جو یونائیٹڈ رشیا پاٹی کو ہرا سکتے ہیں۔

شیئر: