Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتوار سے عمرے کے لیے اجازت نامے کن افراد کو جاری ہوں گے؟

اتوار صبح چھ بجے سے فیصلے پر عملدرآمد کیا جا رہاہے۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’ منظور شدہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرے کے لیے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ اتوار دس اکتوبر صبح چھ بجے سے فیصلے پرعملدرآمد کیا جا رہاہے‘۔
بیان کے مطابق ’عمرے، مسجد الحرام  میں نماز اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے کورونا ویکیسن کی دو خوراکیں لگوانے والوں یا جن افراد کا توکلنا میں ویکسین سے استثنی کا سٹیٹس ہے کو اجازت نامے جاری کیے جا ئیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ایسے افراد جنہوں نے عمرے، مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کیا تاہم ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی، انہیں اجازت نامے کی منسوحی سے بچنے کےلیے پرمٹ کی تاریح سے 48 گھنٹے پہلے ویکسین کی دوسری خوراک لینی لگوانا ہوگی‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا کی صورتحال میں پیش رفت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات کیے جاتے ہیں اور یہ مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے مشروط ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے اتوار دس اکتوبر مملکت میں کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہے۔
 وہ افراد جنہوں نے کورونا سے بچاو کے لیے دوسری خوارک نہیں لی ان کے توکلنا پراسٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں ہوگا انہیں عمرہ اجازت نامے جاری نہیں ہوں گے۔
دس اکتوبر سے توکلنا میں ہر وہ شخص جس نے ویکسین کی صرف ایک خوراک لی ہوگی یا وائرس سے صحت یاب ہوکر ویکسین نہیں لگوائی ہوگی اس کا ڈیٹا ’محصن‘ (محفوظ) نہیں آئے گا جبکہ عمرہ اجازت نامے کی پہلی شرط توکلنا پر امیدوار کا سٹیٹس (محصن) ہونا ہے۔ 
وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ توکلنا ایپ میں ہیلتھ ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور عمل درآمد 10 اکتوبر سے ہوگا۔ 
 

شیئر: