Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کی روزانہ تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کر دی گئی

’مسجد الحرام میں نمازیوں کی روزانہ تعداد بھی بڑھا کر 60 ہزار کردی گئی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج  و عمرہ نے عمرہ زائرین کی روزانہ تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں نمازیوں کی روزانہ تعداد بھی بڑھا کر 60 ہزار کردی گئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’زائرین کی تعداد بڑھانے کے ساتھ مسجد الحرام میں حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا گیا ہے‘۔
’سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے پہلے کی طرح توکلنا ایپ کے ذریعہ وقت لے سکتے ہیں‘۔
قبل ازیں حرمین شریفین انتظامیہ نے روزانہ تعداد میں زائرین کے اضافے کے لیے پیشگی تیاری مکمل کرلی ہے۔
مطاف میں اضافی تعداد کے لیے مزید ٹریکس تیار کئے گئے ہیں جبکہ مصلوں میں بھی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ معذور اور معمر افراد کے لیے خصوصی راستے کھول دیئے گئے جن سے گزر کر وہیل چیئر پر آرام سے مناسک کی ادائیگی ممکن ہوگی۔

شیئر: