Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کی تعداد بڑھنے پر بزرگوں اور معذوروں کے لیے خصوصی انتظام 

بزرگ اور معذور زائرین کے لیے سپیشل ٹریک بنایا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافےکے بعد بوڑھے اور معذور زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد ایک لاکھ تک پہنچانے کے اعلان کے بعد حرمین انتظامیہ نے  بزرگ اور معذور زائرین کو طواف کے دوران دیگر زائرین سے علیحدہ کرنے کے لیے سپیشل ٹریک بنایا ہے۔
 بزرگوں اور معذوروں کے طواف کو منظم کرنے کے لیے سنہرے رنگ والی رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں۔

طواف کو منظم کرنے کے لیے سنہرے رنگ والی رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

علاوہ ازیں مطاف، صفا و مروہ اور مصلوں تک رسائی کو منظم کیا گیا ہے جبکہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
سیکریٹری سربراہ انتظامیہ اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ انتظامیہ کے اہلکاروں نے معذور اور بزرگ زائرین کے لیے سپیشل ٹریک اور حفاظتی تدابیر کا اہتمام برسہا برس کے تجربے کی بنیاد پر کیا ہے۔ مختلف اداروں نے اس سلسلے میں تعاون کیا ہے۔

شیئر: