Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارکیٹنگ اور معاون انتظامی پیشے سعودیوں کے لیے مختص

’دونوں پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے سے نوجوانوں کے لیے اسامیاں پیدا ہوں گی‘ (فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے مارکیٹنگ اور معاون انتظامی پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اب مذکورہ دونوں پیشوں پر غیرملکی کام نہیں کرسکتے۔
وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’آج مارکیٹنگ اور معاون انتظامی پیشوں کو سعودی نوجوانوں کے لئے مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ دونوں پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے سے مقامی نوجوانوں کے لیے مناسب اسامیاں پیدا ہوں گی‘۔
 

شیئر: