Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں صنعتی شعبے میں 281 فیصد اضافہ

’گزشتہ 12 ماہ کے دوران صنعتی شعبے میں 30 ہزار نئی اسامیاں پیدا ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کورونا وبا سے متاثر ہونے کے باوجود سعودی عرب کےصنعتی شعبے میں سرمایہ کاری میں 281 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  گزشتہ 12 ماہ کے دوران صنعتی شعبے میں 30 ہزار نئی اسامیاں پیدا ہوئی ہیں۔
نائٹ فرانک مغربی ادارے کے تحت کام کرنے والے مشرق وسطی ریسرچ سینٹرکے سربراہ فیصل درانی نے کہا ہے کہ ’صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی طرف سے پیش کی جانے والی سہولتوں کے باعث ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’صنعتی شعبے میں ترقی حکومتی ترغیبات کے علاوہ مدن کی وجہ سے بھی ہے جس نے سعودی عرب میں 36 صنعتی شہروں میں اصلاحات کی ہیں‘۔
’سعودی عرب میں کورونا وبا کی وجہ سے جہاں متعدد شعبے متاثر ہوئے وہاں صنعتی اور تجارتی شعبے کو ترقی ملی‘۔
’لوگوں نے آن لائن خریداری پر توجہ مرکوز کردی جس کے باعث صنعتی شعبے کو نئی جہتیں فراہم ہوئیں‘۔
’صرف آن لائن خریداری کی مارکیٹ کا رواں سال حجم 30 بلین ریال تک پہنچ گیا ہےجبکہ 2020 میں 24.7 بلین ریال تک تھا‘۔

شیئر: