Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب

قومی صلاحیتوں کو بہتر بنانا سدایا اکیڈمی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی(سدایا) کے زیر اہتمام جولائی میں شروع ہونے والے ڈیٹا سائنس کیمپ کے ابتدائی 35 گریجویٹس کی حوصلہ افزائی میں ریاض میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تقریب میں وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ بن امر السواحہ اور سدایا اکیڈمی کے سربراہ  ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

فیڈریشن برائے سائبر سیکیورٹی کا مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ سے اشتراک ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اکیڈمی کا مقصد 2021 کے دوران ڈیٹا سائنس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے 900 سے زائد پیشہ ور افراد کو گریجویٹ بنانا ہے۔
تقریب میں شامل ہونے  والی  20 ٹیموں نے گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس آرٹاتھون کے دوسرے  مرحلے کے لیے کوالیفائی کیاہے۔
یہ ایونٹ اب ورکشاپس اور ٹریننگ سیشنز میں منتقل ہو جائے گا جس کے تحت  طلبا کو ان کی صلاحیت کے مطابق آخری ورژن کو مکمل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
 آرٹاتھون ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے جہاں موسیقی ، انٹرایکٹو آرٹ ، ڈرائنگ اور سٹیریوسکوپک آرٹ میں دلچسپی رکھنے والے افراد ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماہرین کے ساتھ مل کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے نئے آرٹ ورک ایجاد کر سکتے ہیں۔
اس ایڈیشن نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے جس میں69 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 8400 آرٹسٹ اور پروگرامرز اور 164 ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے 500 امیدوار منتخب کیے گئے ہیں۔

20 ٹیمیں گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے دوسرے  مرحلے کے لیے کوالیفائی۔ (فوٹو ٹوئٹر)

تقریب کے دوران ڈاکٹر الغامدی نے فارغ التحصیل طلبا اور ان لوگوں کو مبارکباد دی جنہوں نے آرٹاتھون کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
انہوں نے پروگرام میں حصہ لینے والوں کی انتھک کوششوں کی سراہا جو کہ ان کے پیش کردہ پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ فائدہ  حاصل کرنے کی ان کی خواہش ظاہر کرتی ہے۔
عبداللہ الغامدی نے کہا کہ اس شعبے میں قومی صلاحیتوں کو بہتر بنانا سدایا اکیڈمی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حمایت اور رہنمائی کا نتیجہ ہے جس کے باعث ہم قومی ترقی اور سعودی وژن 2030 کے مقاصد حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
گلوبل آرٹاتھون آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا دوسرا ایڈیشن سدایا اکیڈمی کی سعودی فیڈریشن برائے سائبر سیکیورٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز کا مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ اور سعودی ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ اشتراک ہے۔ ان اداروں نے گریجویشن کی تقریب کو سپانسر کیا ہے۔
 

شیئر: