Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دھند کی لپیٹ میں

’جازان، عسیر اور الباحہ کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔‘ (فوٹو: طقس العرب)
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد ریجنوں میں آج بھی دھند چھائی رہی جبکہ جازان، عسیر اور الباحہ میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ ریجن کی ینبع، الرایس اور ینبع النخل کمشنریوں میں آج بھی صبح آٹھ بجے تک دھند رہی۔‘
’اسی طرح مکہ مکرمہ ریجن کی طائف، الشفا، الہدا، العرضیات، قنفذہ، اللیث اور میسان بھی یہی صورتحال رہی۔‘
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن، تبوک، عسیر اور الباحہ  کی متعدد کمشنریوں میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر رہی ہے۔‘
محکمے نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’آج رات اور کل صبح بھی مذکورہ علاقوں میں دھند رہے گی۔‘
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور الباحہ کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔‘
’اس کے باعث مذکورہ علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔‘
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ابہا، النماص، تنومہ، خميس مشيط، سرات عبيدہ، ظہران، المجاردہ، بارق، رجال المع، محايل، ابو عريش، الحرث، الدائر، الريث، الطوال، العارضہ، العيدابی، فيفا اور ہروب میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔‘

شیئر: