Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع میں بغدا دکھا کر جنرل سٹور لوٹنے والے 6 شہری گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ لوٹ مار کرنے والے مقامی شہری ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے ینبع  میں بقالہ (جنرل سٹور) لوٹنے والے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بغدا دکھا کر جنرل سٹور لوٹنے کا الزام ہے۔
عاجل اور المرصد کے مطابق مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ جنرل سٹور لوٹنے والے فرار ہوگئے تھے ان کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
پولیس نے وڈیو کی مدد سے حملہ آوروں کی نشاندہی کرکے رسائی حاصل کی اور ملزمان کو گرفتار کیا۔ 
ترجمان نے بتایا کہ لوٹ مار کرنے والے مقامی شہری ہیں۔ انہیں حراست میں لے کر ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کر دی گئی ۔ پبلک پراسیکیوشن ان کا کیس منطقی انجام تک پہنچائے گا۔ 
 

شیئر: