Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مداحوں کی حمایت سے حوصلہ ملا، سنیل گروور

ممبئی .... کامیڈین سنیل گروو ر نے کپل شرما شو سے نکلنے کے بعد کہا ہے کہ اچھے لوگوں اور اچھے کام کا متلاشی ہوں۔ 29 سالہ سنیل نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں سے کہا کہ انتہائی سخت دنوں میں جو مدد کی ہے اس سے انہیں حوصلہ ملا ہے۔ مداحوں کی محبت کے بغیر میں کچھ بھی نہیں۔ آپ لوگ مجھ پر جو محبتیں نچھاور کرتے ہیں اسی کے نتیجے میں میرا تشخص بنا ہے۔ اس سے قبل سنیل نے کپل شرما کو ٹویٹر پر ایک پیغام بھیجا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے مجھے یہ احساس دلادیا کہ یہ شو آپ ہی کا ہے۔ اسکے لئے میں آپ کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے یہ احساس بھی دلایا کہ آپ کسی کو کسی بھی وقت شو سے نکال سکتے ہیں۔سنیل کا کہناتھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرا مستقبل کیا ہے ۔

شیئر: