Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 30 دسمبر: ڈالر کی قیمت میں کمی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 73 پیسے کی کمی۔ (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 73 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 178.24 سے کم ہوکر 177.51 روپے ہوگئی۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 239.03، آسٹریلوی ڈالر 128.74، کینیڈین ڈالر 138.63، سعودی ریال 47.28، اماراتی درہم 48.32، بحرینی دینار 470.85 اور کویتی دینار کی قدر 586.59 روپے رہی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 179 اور قیمت فروخت 180.3 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 236.5، قیمت فروخت 239، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.5 اور قیمت فروخت 47 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.4 اور قیمت فروخت 49.9 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں