Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا: وزارت داخلہ

’خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہو سکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک پہنچ سکتا ہے‘۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’اپنی اور دوسروں کی سلامتی کے لیے ہر وقت ماسک پہنے رکھنا ضروری ہے‘۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے کل منگل کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج جمعرات سے تمام بند اور کھلے مقامات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر پھر سے عمل کیا جائے گا۔
وزارت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حرمین شریفین سمیت تمام تجارتی اداروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدر آمد شروع کیا گیا ہے۔

شیئر: