Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجامت میں ڈسپوزیبل آلات کی پابندی نہ کرنے پرجرمانہ کیا؟

عمل درآمد 15 جنوری 2022 سے ہوگا- (فوٹو اخبار 24)
وزارت بلدیات ودیہی و آباد کاری امور نے پیر کو بیان میں کہا  ہے کہ حجامت میں ڈسپوزیبل آلات کے استعمال کی پابندی کی بار بار خلاف ورزی پر دو ہزار ریال جرمانہ ہوگا-
اخبار  24 کے مطابق وزارت بلدیاتی امور نے کہا ہے کہ اس فیصلے پر عمل  درآمد سنیچر 12 جمادی الثانی  1443ھ مطابق 15 جنوری 2022 سے ہوگا-
وزارت بلدیات و دیہی امور نے کہا ہے کہ ڈسپوزیبل آلات ایک سے زیادہ بار استعمال کرنا قابل سزا جرم ہے- اس پر دو ہزار ریال تک کا جرمانہ  ہے-
وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ جرمانے  کے علاوہ خلاف ورزی کی اصلاح بھی ضروری ہوگی جبکہ ایک سے زیادہ بار کی خلاف ورزی پر جرمانہ  دگنا ہوگا اور صالون ایک ہفتے کے لیے سیل کردیا جائے گا-
یاد رہے کہ وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اس سے قبل مردوں کی حجامت کے لیے خاص دکانوں سے متعلق کورونا ایس او پیز جاری کرچکی ہے- اس کا مقصد صالون کے کارکنان اور گاہکوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا اور معاشرے کو نئے کورونا وائرس لگنے سے بچانا ہے-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: