Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوٹی پارلر اور باربر شاپس کے ایس او پیز میں ترمیم

ایک گاہک کی خدمت صرف ایک شخص کرے گا- (فوٹو عرب نیوز)
 سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز ایس او پیز میں ترامیم کی ہیں۔
اخبار  24 کے مطابق ایس او پیز کا تعلق باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز میں کام کرنے والوں، کام کے طریقہ کاراور رجوع کرنے  والوں کی صحت و سلامتی سے ہے۔
طے کیا گیا ہے کہ گاہک باربر شاپس یا بیوٹی پارلر پہنچنے سے قبل بکنگ کرائیں۔ انتظار ممنوع ہوگا اور کرسیاں ہٹا دی جائیں گی۔ اوقات کار منظم ہوں گے۔
اایس او پیز کے تحت باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز میں موجود افراد کی تعداد کم ہوگی۔ سماجی فاصلے کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 
باربر شاپس اور بیوٹی پارلر میں اجتماع پر پابندی ہوگی- گاہکوں کا عملے سے آمنا سامنا کم سے کم رکھنا ہوگا- 
صابن اور گرم پانی  سے کم از کم چالیس سیکنڈ تک ہاتھ دھونے ہوں گے اور پانی  و صابن نہ ہونے کی صورت میں کم از کم بیس سیکنڈ تک ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا ہوگا۔
فنگر پرنٹ مشین کے استعمال پر پابندی ہوگی حاضری کا سادہ نظام اپنایا جائے گا۔ 

سات برس سے کم عمر بچوں کو آنے کی اجازت ہوگی- (فوٹو عرب نیوز)

باربر شاپس یا بیوٹی پارلر میں آنے والوں کے لیے آگہی والی علامتیں چسپاں کرنا ہوں گی۔ کسی بھی خاتون یا شخص کے ہمراہ کوئی اور بیوٹی پارلر یا باربر شاپس میں نہیں آئے گا۔ 
سات برس سے کم عمر بچوں کو ہیئر ڈریسر میں آنے کی اجازت ہوگی۔  پینے کی پانی کی بوتلوں پر اکتفا ہوگا اور کھانا پینا منع ہوگا۔
صارفین کا موبائل نمبر اور کوائف کا اندراج ہوگا تاکہ ضرورت پڑنے پر رابطہ کیا جاسکے۔ 
مشینوں کو سینیٹائز کیا جائے گا۔ ایک گاہک کی خدمت صرف ایک شخص کرے گا۔
سر کے بال اور داڑھی بنانے پر اکتفا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر سہولیات پر پابندی ہوگی۔ ابخارات والی مشین کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ مساج کی مشروط اجازت ہوگی۔ کرسی کو پابندی کے ساتھ  سینیٹائز کیا جائے گا۔  
باربر شاپس یا بیوٹی پارلر میں کام کرنے والے افراد خصوصی لباس پہننے کے پابند ہوں گے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: