Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی گلوکار کونور مےنارڈ دبئی میں پرفارم کریں گے

ان کی موسیقی بالی ووڈ کے گلوکاروں اور عرب آوازوں کا مرکب مانی جاتی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر
برطانوی گلوکار کونور مےنارڈ دبئی میں 8 مئی کو اپنی بھرپور پرفامنس کے لیے کوکا کولا ایرینا میں آ رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 'یو بروک می فرسٹ' اور 'سٹیچز' جیسے گانوں کے لیے مشہور برطانوی  گلوکار کے ساتھ  پاکستان نژاد برطانوی پاپ سٹار و نغمہ نگار29 سالہ زیک نائٹ بھی پرفارم کریں گے۔

 یوٹیوب پر12.7 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ مشہور سٹار بن گئے۔ فوٹو انسٹاگرام

برطانوی گلوکار کونور مے نارڈ کو اس وقت شہرت ملی جب وہ 2012 کے ایوارڈ میں  ایم ٹی وی کے برانڈ  کے لیے نامزد ہوئے اور گلوکاری میں یہ ایوارڈ جیت گئے۔
ایوارڈ جیتنے کے بعد سے انہوں نے متعدد  گانوں میں اکیلے اور دیگر گلوکاروں سے مل کر پرفارم کیا۔
برطانوی گلوکار کونور مے نارڈ انسٹاگرام پر 2.6 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ جب کہ  یوٹیوب پر 12.7 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ مشہور ترین سوشل میڈیا سٹار بن گئے ہیں۔

کونور مےنارڈ 8 مئی کو  ایک رات کے لیے دبئی آرہے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

30 سالہ گلوکار نے2017 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کے بعد بہت سے کامیاب کنسرٹ کئے۔ ان کی موسیقی بالی ووڈ کے گلوکاروں اورعرب آوازوں کا مرکب مانی جاتی ہے۔
دبئی میں عید کے موقع پر برطانوی گلوکار کا یہ میوزک کنسرٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کنسرٹ کے لیے ٹکٹس آن لائن حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
 

شیئر: