Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں عید الفطر پیر 2 مئی کو ہونے کا امکان

اس سال رمضان کے  30 روزے ہوں گے(فائل فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ’ اس سال رمضان کے  30 روزے ہوں گے اورعید الفطر پیر دو مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’عید کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12 بجکر  28 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔‘
الامارات الیوم کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہا کہ’ اتوار کی شام کو سورج غروب ہونے پر جو چاند نظر آئے گا اس وقت اس کی پیدائش پر ساڑھے 18 گھنٹے گزر چکے ہوں گے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ اتوار کی شام کو تمام عرب ملکوں میں چاند اچھی طرح سے نظر آجائے گا۔ اس طرح اتوار کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور پیر کو عید الفطر منائی جائے گی‘۔ 

شیئر: