Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومتی وفد پر مسجد نبوی میں حاضری کے دوران نعرے بازی

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر جانے والے پاکستانی وفد کے ارکان کی مسجد نبوی میں حاضری کے دوران کچھ افراد نے سیاسی نعرے بازی کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند افراد نے وفد کے ارکان کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی ویڈیوز بناتے رہے۔
دوسری جانب پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسجد نبوی میں نعرے بازے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ معاشرے کی تباہی ہے۔‘
مدینہ میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے اس معاشرے میں جو تباہی کی وہ آج آپ کے سامنے ہے۔‘
ہمارے کارکن بھی یہاں ہیں لیکن انہیں ہدایت کی گئی کہ ایسا رویہ نہ اپنایا جائے۔‘
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے بھی نعرے بازی کی مذمت کی اور کہا کہ ’آج روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا گیا۔‘
محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔‘
ان کے مطابق روضہ رسول پر آج مٹھی بھر افراد کے فعل نے پورے عالم اسلام میں پاکستانیوں کا نام بدنام کیا ہے۔
 

شیئر: