Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلی فون، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سنیچر کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے تمام شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس سے پہلے سنیچر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ گہرے مراسم استوار کرتے ہوئے کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

شیئر: