Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ، دنیا کے گرم ترین علاقوں میں تیسرے نمبر پر

’فلکی حساب کے اعتبار سے موسم گرما شروع نہیں ہوا تاہم ابھی سے گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دنیا کے گرم ترین علاقوں میں مکہ مکرمہ تیسرے نمبر پر رہا ہے جہاں کل ہفتے کو درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’فلکی حساب کے اعتبار سے سعودی عرب میں ابھی موسم گرما شروع نہیں ہوا تاہم ابھی سے گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، حائل اور شمالی حدود ریجن میں ممکنہ طور پر گرد آلود ہوا چلے گی‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ’ مدینہ منورہ ریجن کی الیتمہ، وادی الفرع، الحناکیہ، المہد، العلا، خیبر اور ینبع میں گرد آلود مطلع کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’نجران ریجن  کی متعدد کمشنریوں میں اسی سے ملتی جلتی جبکہ بعض کمشنریوں میں زیادہ شدت کے ساتھ صورتحال ہوگی‘۔
 

شیئر: