Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون مملکت سے عمرے کے لیے اجازت نامے کب تک جاری ہوں گے؟

اعتمرنا ایپ پرعمرہ پرمٹ کے لیے 15 ذوالقعدہ تک کی تاریخ ہے۔ (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ اندرون مملکت سے عمرہ زائرین ’اعتمرنا‘ ایپ کے پروگرام پر عمل کریں۔ عمرہ پرمٹ جب تک جاری ہوتے ہیں عمرہ کے لیے آسکتے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایک شخص نے وزارت حج و عمرہ کے ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ اندرون مملکت سے عمرہ کے لیے کب تک جا سکتے ہیں اور حج سیزن کا آغاز کب سے کیا جا رہا ہے؟ 
سوال کے جواب میں وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ ’وزارت کی ایپ اعتمرنا اور توکلنا پر عمرہ پرمٹ کے لیے شیڈول جاری کیا جاتا ہے جب تک پرمٹ جاری ہوتے ہیں عمرہ کے لیے آیا جا سکتا ہے۔ پرمٹ کے بغیر عمرے کے لیے آنا منع ہے۔‘
واضح رہےاعتمرنا ایپ پر عمرہ پرمٹ کے لیے15 ذوالقعدہ تک کی تاریخ دی گئی ہے جس کے بعد بکنگ ظاہر نہیں ہو رہی۔ 
وزارت حج وعمرہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ سیزن کا اختتام 30 مئی 2022 کو ہو گا۔ یکم ذوالقعدہ سے حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔
بیرون مملکت سے عمرہ ویزہ کی درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 15 شوال بمطابق 16 مئی تھی۔
یاد رہے ہر برس بیرون مملکت سے عازمین کی آمد کے ساتھ حج سیزن کا باقاعدہ آغاز ہو جاتا ہے جس کے بعد مملکت کے دیگر شہروں میں رہنے والوں کے لیے مکہ مکرمہ آنے پر عارضی پابندی عائد کر دی جاتی ہے جس کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہوتا ہے۔ 

شیئر: