Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے خصوصی تفریحی پروگرام کیا ہیں؟

جدہ پیئر اس سال جدہ سیزن کے تفریحی مقامات میں سے ایک ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں جدہ پیئر تفریحی پارک اس سال جدہ سیزن کے تفریحی مقامات میں سے ایک ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ پیئر تفریحی پارک خصوصی طور پر بنایا گیا ہے۔ لٹل ویلیج کا بڑا پلے ایریا 28 جون تک تین ایکٹیوٹی زونز میں نوجوانوں کے لیے گیمز اور ایونٹس پیش کرتا ہے جس میں بچوں کے کردار پیپا پگ، بلیپی اورایل او ایل سرپرائزشامل ہیں۔
بلپی برانڈڈ ایکٹیویٹی کارنربچوں کو نئے تصورات سیکھنےاور دریافت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ایل او ایل سرپرائز ایکٹیویٹی کارنر لڑکیوں کو اپنے پسندیدہ لباس پہننے، بالوں اور میک اپ سیشنز سے لطف اندوز ہونے، کھانا پکانے، گانے اور رقص کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ خصوصی فیشن شوز میں ڈیزائنرز کو موقع دیا جاتا ہے۔ 

لٹل ویلیج کا بڑا پلے ایریا نوجوانوں کے لیے گیمز اور ایونٹس پیش کرتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

دریں اثنا پیپا پگ ایکٹیویٹی کارنر میں پینٹنگ کی کلاسز اور کارٹون کردار کے گروسری سٹورمیں کھیلنے کا موقع سمیت متعدد سرگرمیاں ہیں۔
جدہ پیئر کی آرگنائزنگ کمپنی ہوادی ایونٹس کے سائٹ مینیجر فادی یوسف نے کہا کہ ’حیرت انگیز اور خیالی سرگرمیوں سے بھرپور ہمارا مقصد ایسی یادیں بنانا ہے جو جدہ سیزن کو بچوں کے لیے ناقابل فراموش کہانیوں کی دنیا میں بدل دے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ سپیس ٹون کی مدد سے ہمیں بہت پسند کیے جانے والے کردار بلیپی کو جدہ لانے اور شائقین کی جانب سے شاندار ردعمل ملنے پر خوشی ہوئی۔

پیپا پگ ایکٹیویٹی کارنر میں متعدد سرگرمیاں ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

جدہ پیئر کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ بچے ایل او ایل، بلیپی اور پیپا پگ مصنوعات آن سائٹ خرید سکتے ہیں۔
جدہ پیئر روزانہ شام 5 بجے سے صبح 2 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ اس میں 39 تفریحی مقامات، سات متنوع بین الاقوامی تجربات، ایک رولر کوسٹر کے علاوہ دیگر تفریحات پیش کرتا ہے۔
جدہ سیزن جدہ سپرڈوم میں 23 مئی تک جاری رہنے والے ٹوائے فیسٹیول کی میزبانی بھی کرے گا۔ وہ بچے جو جدہ پیئر میں بلیپی سے ملنے سے محروم رہے انہیں فیسٹیول میں ایک اور موقع ملے گا۔

جدہ سپرڈوم 23 مئی تک جاری رہنے والے ٹوائے فیسٹیول کی میزبانی بھی کرے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)

40 سے زیادہ بین الاقوامی ٹوائے برانڈز اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں جس میں سٹینڈز اور نمائشں، لائیو شوز، سمرفز، سونک، پیپا پِگ اور دیگر پسندیدہ کرداروں کی پرفارمنس شامل ہوں گی۔
جدہ سیزن کے سالانہ فیسٹیول کا مقصد ایونٹ کی مدت کے دوران نو زونز میں مجموعی طور پر دو ہزار 800 سرگرمیوں کے ذریعے شہر کے بھرپور ورثے اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔
ہمارے پیارے دن کے نعرے کے تحت منعقد ہونے والا دوسرا جدہ سیزن ریاض سیزن کی کامیابی کے بعد ہے جس نے پانچ ماہ کے دوران 15 ملین سے زیادہ وزٹس ریکارڈ کیے ہیں۔

شیئر: