Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیرنی نے لڑائی جھگڑا کرنے والے بچوں کو گردن سے پکڑ کر علیحدہ کردیا

ٹوکیو۔۔۔ ایک عجیب فطرت ہے کہ انسان کی طرح جانور بھی پہلے تو اپنے بچوں کے کھیل کود اور اس دوران ہونے والے چھو ٹے موٹے لڑائی جھگڑوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں جب بات بڑھنے لگتی ہے تو وہ بیچ بچاؤ کرکے معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ٹوکیو کے تاما چڑیا گھر میں پیش آیا جہاں 11 سالہ شیرنی ڈیرو کے دو بچے فینٹم اور پم آپس میں کھیلتے کودتے ایک دوسرے سے لڑنے پر تل گئے ۔ ما ں پہلے تو ریفری کے فرائض انجام دیتی رہی جب بچوں کے حوصلے زیادہ بڑھے اور معاملہ نے سنگین صورت اختیار کرلی تو شیرنی کو بچوں کی حفاظت کا خیال آیا اور اس نے بیچ بچاؤ کرنے کی غرض سے دونوں بچوں کی گردنیں اپنے منہ میں دبوچیں اور پھر انہیں علیحدہ کردیا۔ اس موقع کی دلچسپ تصویر چڑیا گھر کی سیر کو آئے ۔برطانوی فوٹو گرافر ڈیوڈ ولیمز نے اتاری اور نیٹ پر جاری کردی۔ وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ شیرنی نے اپنے بچوں کو شکار کرنے کی تکنیک بتانے کیلئے انہیں اپنی مرضی سے اچھل کود کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن جب دونوں بچوں میں لڑائی کی نوبت آگئی تو ماں کو مداخلت کرنا پڑی۔

شیئر: