Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15 جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 205.16 سے بڑھ کر 206.46 روپے ہوگئی ہے۔ (فوٹو: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز یہ قیمت تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 205.16 سے بڑھ کر 206.46 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 55.02، اماراتی درہم 56.20، کویتی دینار 672.08، عمانی ریال 536.22، بحرینی دینار 547.65 اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 249.41 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 206 اور قیمت فروخت 208 روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 55 اور قیمت فروخت 55.5 روپے رہی۔ اماراتی درہم کی قیمت خرید 56.25 اور قیمت فروخت 56.9 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 250 اور قیمت فروخت 252.5 روپے رہی۔

شیئر: