Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ سمارٹ سٹی ٹیکنا لوجی میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری

شہرمٹی کی اینٹوں کی ٹائپولوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا جائے گا(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے الدرعیہ کے تاریخی شہر کو سپورٹ کرنے کے لیے انویٹو سمارٹ سٹی ٹیکنالوجی میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
جیری اینزیلو نے اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی 116ویں ایگزیکٹو کونسل کے موقع پر عرب نیوز کو بتایا کہ کمپنی الدرعیہ کو ایک سمارٹ سٹی کے طور پر ترقی دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی شہر کے نیچے جدید ترین ٹیکنالوجی شہر کو بجلی، پانی، سیوریج اور ٹریفک کے تمام پہلوؤں میں صفر کاربن فوٹ پرنٹ کے ساتھ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔
جیری اینزیلو نے کہا کہ الدرعیہ کا قدیم شہر تاریخ سے مالا مال ہو گا، اس شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے دنیا کی روشن ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہرمٹی کی اینٹوں کی ٹائپولوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا جائے گا جیسا کہ یہ 300 سال پہلے تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی 185 ملین مٹی کی اینٹوں کو تیار کر رہی ہے تاکہ تمام ڈھانچے کو ڈھانپ کر انہیں ایسا دکھائی دے کہ وہ سعودی ریاست سے تعلق رکھتی ہیں۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پوری مملکت میں سولر اور ونڈ انرجی کا استعمال کر رہی ہے۔ کمپنی پانی کے نئے نظام، پائپنگ اور ٹیکنالوجی نصب کرے گی اور اس مقصد کے لیے اتھارٹی نے ڈرپ اریگیشن کے 24 فیصد کو دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

الدرعیہ کو مزید الیکٹرک گاڑیوں میں منتقل کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے( فوٹو عرب نیوز)

جیری اینزیلو نے کہا کہ ’ ہم پرانے گھریلو پانی کو ری سائیکل کرتے ہیں۔ ہم اس کا علاج نئے سبز سعودی انیشیٹو کی آبپاشی کے لیے کرتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پائپ پھٹ جاتا ہے تو الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پہلے ہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ کہاں ہے اور اسے فوری طور پر ٹھیک کر دیا جاتا ہے جس سے فضلے کو روکا جا سکتا ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او نے کہا کہ نیٹ کاربن نیوٹرلٹی حاصل کرنے کے لیے  کمپنی الدرعیہ اور مملکت کو مزید الیکٹرک گاڑیوں میں منتقل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

شیئر: