Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ٹیسٹ ،ویسٹ انڈیز کے 9 وکٹوں پر278 رنز

  جمیکا ...پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکا میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا ۔ویسٹ انڈیز نے کپتان جیسن ہولڈر کے 55 رنز کی بدولت پر 9 وکٹوں پر 278 رنز بنا لئے ۔ جیسن ہولڈر اوردیویندرا بشو کے درمیان 75 رنز کی قیمتی شراکت بنی۔دوندرا بشو 28 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔بلے باز جوزیف بغیر کوئی رنز بنائے محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔میدان میں اوس پڑنے کے باعث دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا ۔جیسن ہولڈر 55 اور گیبرئیل 4 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔قبل ازیں دوسرے دن کے کھیل کو شروع کرنے کے لئے امپائرز نے وکٹ کا جائزہ لیا تاہم پچ گیلی ہونے سے پہلے سیشن کا کھیل نہ ہو سکا۔جمیکا میں رات بھر بارش ہوتی رہی۔ پچ پر کورز ٹھیک طرح سے نہیں رکھے گئے جس سے وہاں پانی جمع ہوگیا۔

 

شیئر: