Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ بی او اور ڈسکوری کا سٹریمنگ کا مشترکہ منصوبہ

سروس امریکہ میں شروع ہو گی اور پھر دنیا بھر تک پھیل جائے گی۔ فوٹو دی نیشنل نیوز
وارنر برادرز کے HBO Max اور Discovery پلس کے ایگزیکٹوز نے 2023 کے موسم گرما میں ایک نئی سٹریمنگ سروس شروع کرنے کے اپنے منصوبے کا انکشاف کیا ہے کہ ان کی پیشکشوں کو مشترکہ طور پر دکھایا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق گذشتہ روز سرمایہ کاروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کمپنیوں نے اپنے سٹریمنگ عزائم کا دائرہ کار اور حکمت عملی طے کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ خدمات بلامعاوضہ پیش کی جائیں گی۔

کمپنی کے معیار کو مقدار سے زیادہ ترجیح دینے کے ارادے ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس منفرد پلیٹ فارم کا مقصد 2025 تک 130 ملین صارفین کی تعداد تک پہنچنا ہے اور اس پر وہ تمام  مواد پیش کیا جائے گا جو ابھی تک ایچ بی او اور ڈسکوری پلس پر دکھایا گیا ہے۔
ڈسکوری وارنر برادرز  کے چیف ایگزیکٹو آفسر ڈیوڈ زیسلونے نئی کمپنی  کی تعریف کی اور کہا حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں صرف مٹھی بھر کمپنیاں ہیں جو وہ کر سکتی ہیں جو ہم کرتے ہیں اور اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ ہم سے بہتر کوئی بھی ایسا نہیں کرسکتا۔

نئی سروس کے ذریعے وہ تمام مواد پیش کیا جائے گا جو ابھی تک ایچ بی او اور ڈسکوری پلس پر دکھایا گیا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

ڈسکوری وارنر برادرز کے سی ای او نے تاحال سروس کا نام ظاہر نہیں کیا البتہ اتنا کہا ہے کہ یہ اگلے سال امریکہ میں شروع ہوجائے  گی اور پھر آئندہ  برسوں میں دنیا بھر تک پھیل جائے گی۔
ڈیوڈ زیسلو نے صارفین کی تعداد بڑھانے کے وسیع تر منصوبے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے معیار کو مقدار سے زیادہ ترجیح دینے کے ارادے کا اعادہ کیا ہے۔
 

شیئر: