Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامے میں نام کس طرح درست کرایا جائے؟

ایگزٹ ری انٹری جسے عربی میں خروج وعودہ کہا جاتا ہے ماہانہ بنیاد پرجاری کیا جاتا ہے ۔ ابتدائی طور پر2 ماہ کا ویزہ جاری ہوتا ہے جس کی فیس 200 ریال ہوتی ہے۔ 
ابتدائی دوماہ کے بعد اضافی مدت ماہانہ سو ریال کے حساب سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ جبکہ اس سے قبل چھ ماہ تک کے خروج وعودہ کی فیس صرف دوسو ریال ہی ہوا کرتی تھی۔ 
۔۔۔۔۔۔ اہل خانہ کا خروج وعودہ 6 ماہ کا لگایا ہے، ری انٹری کی مدت میں 4 ماہ باقی ہیں اقامہ کینسل کرانے پر کیا جمع کردہ فیس واپس لی جاسکتی ؟ 
اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ خروج وعودہ ویزے کے لیے جمع کرائی گئی فیس استعمال کے بعد واپس حاصل نہیں کی جاسکتی۔ 
واضح رہے جوازات کے قانون کے مطابق خروج وعودہ ویزہ ’ایگزٹ ری انٹری‘ ماہانہ بنیاد پرجاری کیا جاتا ہے ہے جس کی فیس سو ریال ماہانہ کے حساب سے جمع کرانے کے بعد ویزہ جاری کرایا جاتاہے۔ 
خروج وعودہ یعنی ایگزٹ ری انٹری کے لیے جمع کرائی گئی فیس اس وقت تک واپس لی جاسکتی ہے جب تک فیس کے مقابل سروس حاصل نہ کرلی گئی ہو۔ 
خروج وعودہ ویزہ جاری کرانے اور اسے استعمال کرنے کے بعد فیس قطعی طور پر واپس نہیں لی جاسکتی اس سے قطع نظر کہ خروج وعودہ ویزہ استعمال کیا گیا ہویا نہیں۔ 
سوال میں جو نکتہ بیان کیا گیا ہے اس میں اہل خانہ کے خروج وعودہ کےبارے میں ہے اس حوالے سے خیال رہے کہ فیس کی واپسی کا قانون اہل خانہ یا ورک ویزے پرمقیم غیر ملکی کارکن دونوں کےلیے یکساں ہے یعنی فیس کے مقابل سروس حاصل کرنے کے بعد ادا شدہ فیس ناقابل واپسی ہوتی ہے۔ 
 ۔۔۔۔ اقامہ میں نام کی درستگی کے حوالے سے ایک خاتون نے جوازات کے ٹوئٹرپردریافت کیا ’اقامہ میں انگلش والا نام غلط درج کیا گیا ہے پاسپورٹ کے برعکس ہے اسے کس طرح درست کرایا جائے؟‘ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ اقامہ کارڈ میں کسی بھی قسم کی درستگی کےلیے لازمی ہے کہ جوازات کے دفترسے رجوع کیاجائے جس کےلیے پیشگی وقت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 
وقت مقررہ پرجوازات کے دفتر جانے کےلیے اس امرکا بھی خیال رکھیں کہ حاصل کی گئی اپائنٹمنٹ کا پرنٹ نکال لیں جسے کاؤنٹر پردکھانا ہوتا ہے۔ 
وقت مقررہ پرجوازات کے دفتر پہنچ کروہاں اصل پاسپورٹ پیش کیا جائے ساتھ ہی اقامہ اور پاسپورٹ کی فوٹوکاپی بھی ہمراہ رکھیں ۔ 
یاد رہے غیر ملکی کارکن اپنے کسی بھی معاملے میں براہ راست جوازات کے دفتر سے رجوع نہیں کرسکتا اس کے لیے کارکن کا اسپانسر یا اسکی جانب سے مقررکردہ نمائندہ ہی اس امرکا مجاز ہوتا ہے کہ وہ جوازات کے دفتر سے رجوع کرکے کارکن کے معاملے کو حل کرے۔ 
خیال رہے کہ اہل خانہ کے ہمراہ مقیم غیرملکی کیونکہ اپنے اہل خانہ کے اسپانسر ہوتے ہیں اس لیے انہیں یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے قانونی معاملات کوانجام دینے کے لیے جوازات سے رجوع کرسکتے ہیں ۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: