Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرافق خروج و عودہ کے باوجود ورک ویزے پر آسکتا ہے

    ریاض۔۔۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ خروج وعودہ پر جاکر مقررہ مدت کے اندر سعودی عرب واپس نہ آنے کی پابندی کا تعلق مرافقین اور تابعین سے نہیں ۔ ایک غیر ملکی خاتون نے محکمہ پاسپورٹ سے ٹویٹر پر دریافت کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم تھی ۔ خروج و عودہ لیکر اپنے وطن چلی آئی تھی ۔ فی الوقت وہ مملکت سے باہر ہے ۔ اسی دوران مجھے ملازمت کا ویزا مل رہا ہے ۔ کیا وہ خروج و عودہ پر مملکت سے نکلنے کے باوجود ملازمت کے نئے ویزے پر سعودی عرب واپس آسکتی ہے یا نہیں ؟سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اس کے جواب میں بتایا کہ خروج و عودہ لیکر مملکت سے جانے اور واپس نہ آنے سے متعلقہ پابندی کا تعلق تابعین اور مرافقین سے نہیں ہے ۔

شیئر: