Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کے نرخوں میں کمی، 21 قیراط ایک گرام سونا 188.73 ریال میں دستیاب

22 قیراط ایک گرام سونا 197.72 ریال میں فروخت کیا گیا( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 20 دسمبر کو سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 215.69 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام 197.72 ریال میں دستیاب رہا۔
مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط کا سونا استعمال کیا جاتا ہے جو ایک گرام 188.73 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 161.77 ریال ریکارڈ کی گئی۔
24 قیراط والی 8 گرام کی گنی 2070.64 ریال، 22 قیراط 8 گرام کی گنی 1898.09 ریال اور 21 قیراط 8 گرام کی گنی کی قیمت 1811.81 ریال رہی۔ 

شیئر: