Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشہور شاعر کیفی اعظمی کا یوم وفات آج

نئی دہلی .... ہندی فلمی دنیا کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار کیفی اعظمی کی،جن کا آج 10مئی یوم وفات ہے.شعر و شاعری کی صلاحیت بچپن سے ہی دکھائی دینے لگی تھی۔ کیفی اعظمی کی ولادت 14 جنوری 1919 کو اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے مجواں گاو¿ں میں ہوئی تھی۔ان کا پورا نام اطہر حسین رضوی تھا۔ ان کے والد زمیندار تھے جو انہیں اعلیٰ تعلیم دلوانا چاہتے تھے اور اسی مقصد سے انہوں نے ا ن کا داخلہ لکھنو کے مشہور مدرسے ”سلطان المدارس“ میں کرایا تھا۔ وہ محض گیارہ برس کی عمر میں شاعری شروع کر چکے تھے اور مشاعروں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔لیکن بیشتر لوگ جن میں ان کے والد بھی شامل تھے یہ سوچا کرتے تھے کہ کیفی اعظمی مشاعروں میں اپنی نہیں بلکہ اپنے بڑے بھائی کی غزلیں پڑھتے ہیں۔ ایک مرتبہ بیٹے کا امتحان لینے کے لئے ان کے والد نے انہیں ایک مصرعہ طرح دیا اور اس پر غزل لکھنے کو کہا۔ کیفی نے اسے چیلنج کے طور پر قبول کیا اور پوری غزل لکھ دی۔ ان کی یہ غزل کافی مقبول ہوئی جسے بعد میں مشہور گلوکارہ بیگم اختر نے اسے اپنی آواز دی۔ غزل کا مطلع یوں ہے : 
اتنا تو زندگی میں کسی کی خلل پڑے 
ہنسنے سے ہو سکون نہ رونے سے کل پڑے
 

شیئر: