Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 16 ہزار 471 غیر قانونی تارکین گرفتار

’1184 درانداز گرفتار ہوئے ہیں جو ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 16 ہزار 471 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 9 مارچ سے 15 مارچ 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 9025 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’5105 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2341 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 1184 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 42 فیصد یمنی، 56 فیصد  ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 102 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 14 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
 

شیئر: